روانڈا،یکم اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)روانڈا کے صدر پاک کیگامے نے پیشن گوئی کی ہے کہ وہ چار اگست کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔ تیسری مدت کے لیے میدان میں اترنے والے کیگامے نے کہا کہ ان کی کامیابی مشرقی افریقہ کے اس ملک میں ترقی کے نئے راستے کھول دے گی۔ وہ گزشتہ سترہ برسوں سے اقتدار میں ہیں۔ سن دو ہزار پندرہ میں ایک آئینی تبدیلی کے نتیجے میں اٹھاون سالہ کیگامے سن 2034 تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔